ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تین ہفتوں میں پہلی مرتبہ امدادی پرواز یمنی دارالحکومت میں اتر گئی

تین ہفتوں میں پہلی مرتبہ امدادی پرواز یمنی دارالحکومت میں اتر گئی

Sat, 25 Nov 2017 16:46:04    S.O. News Service

صنعاء25؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ کا ایک امدادی طیارہ گزشتہ تین ہفتوں سے ناکہ بندی کے شکار یمن میں اتر گیا ہے۔ اس طیارے پر ادویات اور دیگر امدادی اشیاء موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی قیادت میں عرب اتحاد کی جانب سے یمن کی فضائی اور بحری ناکہ بندی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی امدادی طیارہ اس شورش زدہ ملک میں اترا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مزید تین امدادی طیارے بھی، جن میں سے دو پر اقوام متحدہ کے امدادی کارکن اور تیسرے میں بین الاقوامی ریڈکراس کا اسٹاف موجود ہے، دارالحکومت صنعا پہنچ گئے ہیں۔ صنعا کا ہوائی اڈہ جسے اتحادی طیاروں کے حملے میں نقصان پہنچا تھا اب ایک مرتبہ پھر کارآمد بنایا جا چکا ہے۔


Share: